ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی؛ تقریبات پر کتناخرچ آئے گا؟

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی؛ تقریبات پر کتناخرچ آئے گا؟

ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت دو ارب ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے
ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی؛ تقریبات پر کتناخرچ آئے گا؟

Webdesk

|

2 Jul 2026

نیویارک: معروف شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ۔

ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت دو ارب ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے، جس کے باعث ان کی شادی کو دنیا کی مہنگی ترین شادہوں میں شمار کیے جانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں کی شادی کی تقریب نیویارک کے معروف میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقد کی جائے گی، تاہم تاحال کوئی گلوکارہ کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

رپورٹس کے مطابق تقریب دو روز جاری رہے گی جس میں پہلے روز محدود افراد کے لیے ریہرسل ڈنر جبکہ دوسرے روز مرکزی شادی کی تقریب منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

 امریکی لگژری ویڈنگ پلانرز کا کہنا ہے کہ اگر میڈیسن اسکوائر گارڈن جیسے بڑے مقام کو نجی شادی کی تقریب کے لیے تبدیل کیا گیا تو اس پر تقریبا ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالرز سے ڈھائی کروڑ ڈالرز تک لاگت آ سکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!