توقع نہیں تھی کہ زندگی کے اس حصے میں دوبارہ ماں بنوں گی، ماہرہ خان

توقع نہیں تھی کہ زندگی کے اس حصے میں دوبارہ ماں بنوں گی، ماہرہ خان

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک روز قبل اعلان کیا کہ وہ جلد ایک مرتبہ پھر ماں بننے والی ہیں
توقع نہیں تھی کہ زندگی کے اس حصے میں دوبارہ ماں بنوں گی، ماہرہ خان

Webdesk

|

14 Sep 2026

کراچی: ملک کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہیں زندگی کے اس حصے میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک روز قبل اعلان کیا کہ وہ جلد ایک مرتبہ پھر ماں بننے والی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

بعدازاں اداکارہ نے  ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر دیے گئے انٹرویو میں اپنے امید سے ہونے کی خوشخبری اور تجربات کے بارے میں تفصیلی بات کی۔

ماہرہ خان نے خاتون انٹرویو میں بتایا کہ مجھے زندگی کے اس حصے میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، اس وقت میری زندگی پہلے ہی ایک خاص سمت میں آگے بڑھ رہی تھی۔

 میرا بیٹا بڑا ہو چکا ہے جب کہ میں اپنے کام، معمولات اور خودمختاری کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس مرحلے پر میں نے اپنی زندگی کے ایک مخصوص انداز کا تصور کر رکھا تھا تاہم کئی برس بعد دوبارہ اس سفر کا آغاز میرے لیے ایک حقیقی جذباتی تبدیلی کا باعث بنا۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انسان اپنی زندگی کے لیے بہت کچھ سوچتا اور منصوبہ بناتا ہے لیکن پھر اللہ کی اپنی منصوبہ بندی ہوتی ہے اور یقینا اس کا منصوبہ سب سے برتر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!