واٹس ایپ نے یوزر نیم فیچر کو محدود صارفین کیلئے متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے یوزر نیم فیچر کو محدود صارفین کیلئے متعارف کرا دیا

واٹس ایپ کی جانب سے اسے محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
واٹس ایپ نے یوزر نیم فیچر کو محدود صارفین کیلئے متعارف کرا دیا

Webdesk

|

19 Jul 2026

واٹس ایپ نے کچھ عرصے قبل یوزر نیم محفوظ کرانے کا آپشن فراہم کیا تھا۔اب میٹا کے زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم نے یوزر نیم فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ابھی یہ فیچر محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور وہ فون نمبر شیئر کیے بغیر نئی چیٹس شروع کرسکتے ہیں۔

البتہ اب بھی اس پلیٹ فارم میں اکانٹ بنانے یا استعمال کرنے کے لیے فون نمبر کی ضرورت ہوگی۔ مگر نئے فیچر سے صارفین کو اپنے ذاتی فون نمبروں کو زیادہ پرائیویٹ رکھنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کچھ عرصے تک یوزر نیم فیچر کی آزمائش کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے اسے محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بیٹا (beta) صارفین کے علاوہ چند عام صارفین کو بھی دستیاب ہے ۔یہ صارفین ہوم اسکرین پر ایک نئے بینر کو دیکھ سکتے ہیں جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ یوزر نیم فیچر ان کی موبائل ایپ میں دستیاب ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صارفین اپنے منفرد یوزر نیم کو نئے کانٹیکٹس سے نمبروں کی جگہ شیئر کرسکیں گے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے تو امکان ہے کہ بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یوزر نیم مکمل طور پر آپشنل فیچر ہوگا، صارفین چاہے تو صرف فون نمبر کو اکانٹ سے منسلک رکھے یا نمبر اور یوزر نیم دونوں کو استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید براں واٹس ایپ کی جانب سے اگر کسی موجودہ کانٹیکٹ کی جانب سے یوزر نیم بنایا جائے گا یا تبدیل کیا جائے گا، تو آپ کو سسٹم میسج کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

میٹا کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ایک صارف کتنی بار یوزر نیم کو تبدیل کرسکتا ہے، مگر یہ ضرور عندیہ دیا ہے کہ کسی قسم کی حد ضرور موجود ہے۔اور ہاں اگر آپ کوئی نیا یوزر نیم نہیں چاہتے بلکہ فیس بک یا انسٹا گرام کے یوزر نیم کو واٹس ایپ میں استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایسا ممکن ہے۔ہر یوزر نیم 3 سے 35 حروف پر مشتمل ہونا ضروری ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!