یونان میں شدید زلزلہ

یونان میں شدید زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے ساحل کے قریب سمندر میں محسوس کئے گئے
یونان میں شدید زلزلہ

Webdesk

|

14 May 2025

ایتھنز: یونان کے جزیرہ کاسوس کے قریب 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم فوری طور پرکسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

 فرانسیسی خبر رساں ادارے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے گزشتہ روز جزیرہ کاسوس کے دارالحکومت فرائی سے تقریبا 23 کلومیٹر کے فاصلے پر ساحل کے قریب سمندر میں محسوس کئے گئے جس کی گہرائی 74 کلومیٹر تھی ۔

مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی اینڈ جیو فزکس نے کسی نقصان کی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی آفٹر شاکس کا پتہ چلا۔ زلزلے کے باعث کوئی جانی یا اہم نقصان نہیں ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!