زائد کرایوں کی وصولی، کراچی میں ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے عائد

زائد کرایوں کی وصولی، کراچی میں ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے عائد

ٹرانسپورٹرز سے مجموعی طور پر 12 لاکھ 40 ہزار روپے اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کروائے گئے
زائد کرایوں کی وصولی، کراچی میں ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے عائد

Webdesk

|

5 Jun 2025

کراچی میں عیدالاضحی پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایوں کی وصولی کے خلاف شہری انتظامیہ نے کارروائیاں شروع کردیں ہیں، کرایوں کی مد میں اضافی وصولی پر ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے عید کے موقع پر کراچی سے اندورون ملک جانے والے شہریوں سے اضافی کرایہ چارج کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 1 لاکھ 47 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے، اس دوران 543 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 140 گاڑیوں کو چلان بھی کیا گیا۔

ترجمان کمشنر کراچی کیمطابق شہریوں سے زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے مجموعی طور پر 12 لاکھ 40 ہزار روپے اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کروائے گئے۔

یاد رہے کہ عید الفطر کے موقع پر بھی شہری انتظامیہ نے کراچی سے آبائی علاقوں کو جانے والے شہریوں سے زبردستی اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف ایکشن لیا تھا جس میں ٹرانسپورٹرز پر چلان اور جرمانیعائد کرنے کے ساتھ ساتھ زائد وصول کیے گئے کرایے واپس لیے گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!