95 فیصد مرد دوسری شادی کی خواہش رکھتے ہیں، اداکارہ صائمہ قریشی

95 فیصد مرد دوسری شادی کی خواہش رکھتے ہیں، اداکارہ صائمہ قریشی

ازدواجی زندگی آسان نہیں تھی، لیکن انہوں نے ہمیشہ اسے نبھانے کی پوری کوشش کی، اداکارہ
95 فیصد مرد دوسری شادی کی خواہش رکھتے ہیں، اداکارہ صائمہ قریشی

ویب ڈیسک

|

8 Nov 2025

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔

فیصل قریشی کی کزن صائمہ قریشی نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صائمہ قریشی نے بتایا کہ ان کی ازدواجی زندگی آسان نہیں تھی، لیکن انہوں نے ہمیشہ اسے نبھانے کی پوری کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کا گھر آباد رہے، مگر کبھی کبھی حالات انسان کی خواہش کے خلاف رخ اختیار کر لیتے ہیں۔"

اداکارہ نے مزید کہا کہ خواتین اکثر یہ سوچتی ہیں کہ وقت کے ساتھ ان کے شوہر بدل جائیں گے، مگر بعض اوقات کچھ رویے مستقل ہوتے ہیں میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

صائمہ قریشی نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ طلاق ان کے لیے زندگی کا پہلا بڑا صدمہ نہیں تھی۔ "

انہوں نے بتایا کہ پہلا صدمہ والد کا بچپن میں انتقال تھا اور وہ لمحہ آج بھی میرے دل میں تازہ ہے، شاید وہی میرا سب سے مشکل وقت تھا۔"

صائمہ کا کہنا تھا کہ زندگی نے انہیں بہت کچھ سکھایا ہے اور اب وہ اپنی توجہ بچوں اور کام پر مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کی خواہش رکھتے ہیں اور ان میں سے کچھ تو اپنی خواہش پوری کرتے جبکہ باقی نہیں کرپاتے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!