عفت عمر کو پنجاب حکومت نے اہم ذمہ داری دے دی

عفت عمر کو پنجاب حکومت نے اہم ذمہ داری دے دی

عفت عمر کو ذمہ داری دینے کے اقدام کو سراہا جارہا ہے
عفت عمر کو پنجاب حکومت نے اہم ذمہ داری دے دی

ویب ڈیسک

|

22 Apr 2025

معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کو وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمیٰ بخاری کی جانب سے ثقافتی امور کی مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور فروغ کی ذمہ دار ہوں گی۔

اس نئے کردار کی انجام دہی کے لیے عفت عمر کے لیے الحمرا کلچرل کمپلیکس لاہور میں ایک خصوصی دفتر قائم کیا گیا ہے، جہاں سے وہ مختلف ثقافتی منصوبوں کی نگرانی اور منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عفت عمر نہ صرف جاری منصوبوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں بلکہ روایتی فنون کے تحفظ اور ثقافتی ترقی کی حکمتِ عملی بھی ترتیب دے رہی ہیں۔

ان کی تعیناتی کو مختلف حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کا تجربہ، تخلیقی وژن اور فنون سے وابستگی پنجاب کے ثقافتی منظرنامے کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!