برتن دھونے اور کھانا بنانا سیکھنے کے بعد ہانیہ عامر کا شادی کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
|
25 Mar 2025
مشہور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان المبارک کے دوران اپنی مبنی وی لاگ سیریز کی پہلی قسط انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہیں دوستوں کے ساتھ سحری تیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ہانیہ نے کچن میں کھڑے ہو کر کھانا بناتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں مزاح کیا اور کہا کہ "میں بہترین کھانا تو بناتی ہوں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اب مجھ سے کہا جائے کہ 'اب کھانا بنا کر کھلاؤ کیونکہ میں ایسا نہیں کروں گی!"۔
انہوں نے مزید کہا کہ"اس ویڈیو کے بعد میں یہی ثابت کروں گی کہ مجھے کچھ بنانا نہیں آتا!"
سحری تیار کرنے کے بعد ہانیہ عامر نے کہا کہ "سارے برتن بھی دھل چکے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں!" ان کے اس مزاحیہ بیان نے فالوورز کو ہنسنے پر مجبور کردیا جبکہ کئی صارفین نے ہانیہ کے اس انداز پر اُن کو سراہا۔
ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جہاں ان کے مداح ان کے رمضان کے معمولات اور مزاحیہ وی لاگز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
Comments
0 comment