بشری انصاری نے ڈپریشن سے نجات پانے کا طریقہ بتادیا

بشری انصاری نے ڈپریشن سے نجات پانے کا طریقہ بتادیا

اداکارہ کا ماننا ہے کہ ان چند باتوں پر عمل کر کے پریشانیوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے
بشری انصاری نے ڈپریشن سے نجات پانے کا طریقہ بتادیا

ویب ڈیسک

|

25 Mar 2025

پاکستان کی معروف اور سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری ڈپریشن سے نجات پانے کے سنہری اصول بتادیے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پُرسکون اور خوشگوار زندگی گزارنے کے رازوں سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے مشکل حالات سے نمٹنے اور خوش باش رہنے کے لیے اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ اہم تجاویز شیئر کیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر زندگی کو پُرسکون اور خوش باش بنانا چاہتے ہیں تو چند اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جو چیزیں ہمارے پاس ہیں، ان پر شکر ادا کریں اور جو ہمارے دسترس میں نہیں ہیں، ان کے لیے افسوس کرنے کے بجائے موجود نعمتوں کی قدر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خوشی کا راز اپنی زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے میں ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی بدتمیزی کرے تو جواب دینے کے بجائے صبر سے کام لیں کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ  بدتمیزی کرنے والے خود بہ خود شرمندہ ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ اگر کسی سے ناراضگی ہو جائے تو خود جا کر معافی مانگ لیں اور رشتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ بشریٰ انصاری نے دوسروں کے جذبات اور احساسات کا احترام کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک سکون سے نہیں سوتیں جب تک انہیں یقین نہ ہو جائے کہ کسی دوست یا قریبی شخص کو ان کی کسی بات یا عمل سے تکلیف نہیں پہنچی۔

ان کا ماننا ہے کہ دوسروں کے جذبات کا خیال رکھنا نہ صرف تعلقات کو مضبوط بناتا ہے بلکہ ذہنی سکون بھی فراہم کرتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے نے کہا کہ اگر ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل کیا جائے تو زندگی پُرسکون ہو جاتی ہے اور ڈپریشن جیسے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!