بیٹی کے الزامات پر شمعون عباسی کا جواب

بیٹی کے الزامات پر شمعون عباسی کا جواب

بیٹی نے شمعون عباسی کو غیر حاضر باپ قرار دیا تھا
بیٹی کے الزامات پر شمعون عباسی کا جواب

ویب ڈیسک

|

15 Nov 2025

پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے اپنی بیٹی انزیلا عباسی کے حالیہ بیان پر ردِ عمل دے دیا ہے، جس میں انہوں نے والد کو اپنی زندگی میں "غیر موجود" قرار دیا تھا۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انزیلا نے کہا تھا کہ ان کے بچپن اور نوجوانی کے اہم برسوں میں والد ان کے ساتھ نہیں تھے، جبکہ والدہ جویریہ عباسی نے دونوں کردار نبھائے، اسی لیے انہیں کبھی احساسِ محرومی نہیں ہوا۔

بیٹی کے اس بیان کے بعد شمعون عباسی نے فیس بک پر انزیلا کے ساتھ اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ "دی ایبسنٹ فادر" یعنی ’غیر حاضر باپ‘۔

خیال رہے کہ شمعون عباسی اور جویریہ عباسی نے ماضی میں ایک دوسرے کے خلاف کوئی تلخ بات سامنے نہیں آنے دی، تاہم انزیلا کی شادی میں والد کی شرکت نہ کرنے پر دونوں کے درمیان کشیدگی کی خبریں گردش کرتی رہی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!