بیٹی کی موت پر کراچی والوں پر تنقید، اداکارہ نے حمیرا اصغر کی والدہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بیٹی کی موت پر کراچی والوں پر تنقید، اداکارہ نے حمیرا اصغر کی والدہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آپ خود دو سال نہیں ملیں، کراچی والوں کو الزام نہ دیں، گفتگو
بیٹی کی موت پر کراچی والوں پر تنقید، اداکارہ نے حمیرا اصغر کی والدہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک

|

2 Aug 2025

کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی پر اسرار موت اور ان کی والدہ کے کراچی کے رہائشیوں پر کیے گئے حالیہ تبصروں کے بعد، سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حمیرا اصغر کی والدہ نے کراچی کے لوگوں پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس پر غزالہ جاوید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ کراچی کے لوگوں کو اس میں مت گھسیٹیں۔ آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ کیسی ماں ہیں؟“

انہوں نے مزید کہا کہ ”آپ کی بیٹی کی وفات کو دو عیدیں گزر گئیں اور آپ کو اس کا کوئی علم نہیں؟“ واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی باڈی ان کے ڈی ایچ اے کراچی کے اپارٹمنٹ سے نو ماہ بعد ملی تھی اور اندازہ لگایا گیا تھا کہ ان کی موت اکتوبر 2024 میں ہوئی۔

”ایک ماں کو اپنے بچے کا درد معلوم ہوتا ہے“

غزالہ جاوید نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ”میری بھی بیٹیاں ہیں۔ میری شادی شدہ بیٹی کو بخار ہو جائے تو مجھے نیند نہیں آتی۔ ایک ماں کو اپنے بچے کا درد معلوم ہوتا ہے۔ حمیرا بہت اچھی لڑکی تھی۔ اگر میری بیٹی ایسی ہوتی تو مجھے فخر ہوتا۔“

انہوں نے حمیرا اصغر کی شخصیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کی سوچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”وہ سات سال سے اکیلی رہ رہی تھی لیکن اس نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔ نہ اس کا اپنا گھر تھا اور نہ ہی اپنی گاڑی۔ اگر اس کا کوئی بوائے فرینڈ ہوتا یا وہ منشیات کا استعمال کرتی تو شاید اس کے پاس سب کچھ ہوتا۔“

اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غزالہ جاوید نے کہا، ”وہ جتنی باصلاحیت تھی اتنی ہی اچھی تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت جلدی چلی گئی۔ اور مجھے اس کے والدین پر افسوس ہے۔ میری رائے میں، سب سے بدقسمت بچے وہ ہوتے ہیں جنہیں ان کی ماؤں کی طرف سے مدد یا محبت نہیں ملتی۔“

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!