دکھاوے کی وجہ سے متوسط طبقہ قربانی سے محروم ہورہا ہے، اداکار بلال عباس

دکھاوے کی وجہ سے متوسط طبقہ قربانی سے محروم ہورہا ہے، اداکار بلال عباس

بلال عباس کے نقطہ نظر سے صارفین نے بھی اتفاق کیا ہے
دکھاوے کی وجہ سے متوسط طبقہ قربانی سے محروم ہورہا ہے، اداکار بلال عباس

ویب ڈیسک

|

31 May 2025

پاکستانی اداکار بلال عباس نے قربانی کے جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بڑی وجہ دکھاوا (ریاکاری) قرار دے دیا۔

حالیہ پوڈ کاسٹ میں بلال عباس نے پاکستان میں قربانی کے جانور کی قیمتیں لاکھوں پر پہنچنے اور عوام کی بڑھتی پریشانی کے حوالے سے بات کی اور اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے عام شہری سنت ابراہیمیؑ سے محروم ہورہے ہیں۔

بلال قریشی نے کہا کہ قربانی کا مقصد دکھاوا نہیں بلکہ خالص نیت سے اللہ کی رضا کے لیے قربانی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں ہمیں کب عقل آئے گی، جب تک قربانی کا جانور دکھاوے کیلیے لیا جائے گا تو قیمتیں بڑھتی رہیں گی اور عام آدمی اس سے محروم رہے گا۔

بلال عباس کے نقطہ نظر سے صارفین نے اتفاق کیا اور قربانی کے جانور کے معاملے میں ریاکاری کو عبادت کے خلاف قرار دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!