فہد مصطفی نے عتیقہ اوڈھو سے معافی مانگ لی

فہد مصطفی نے عتیقہ اوڈھو سے معافی مانگ لی

فہد مصطفی نے لائیو پروگرام میں ریمارکس دیے تھے
فہد مصطفی نے عتیقہ اوڈھو سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک

|

25 Feb 2026

اداکار فہد مصطفیٰ نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے لائیو پروگرام کے دوران دیے گئے اپنے بیان پر معذرت کر لی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک پروگرام کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں فہد مصطفیٰ نے عتیقہ اوڈھو کے ایک حالیہ انٹرویو پر ردِعمل دیا تھا۔

عتیقہ اوڈھو نے اپنے انٹرویو میں مشورہ دیا تھا کہ فہد مصطفیٰ کو اپنے ہم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے پر غور کرنا چاہیے۔ اس پر فہد مصطفیٰ کا جواب بعض ناظرین نے عمر سے متعلق طنز کے طور پر لیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تنقید کے بعد فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں ہی اس معاملے پر بات کرتے ہوئے براہِ راست معافی مانگی۔ انہوں نے عتیقہ اوڈھو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی سینئر ہیں اور سب انہیں بہت عزت اور محبت دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عتیقہ پاکستان کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ایک ہیں اور اگر ان کی بات سے دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

دوسری جانب عتیقہ اوڈھو نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ فہد مصطفیٰ باصلاحیت اور محنتی فنکار ہیں اور کبھی کبھار جذبات میں آ کر بات ہو جاتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ عوامی شخصیات کو ہلکی پھلکی بات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جو افسوسناک ہے۔ اگر ان کی بات سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ بھی معذرت کرتی ہیں۔

اس طرح دونوں فنکاروں نے معاملے کو خوش اسلوبی سے نمٹاتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!