فلم انڈسٹری کی بحالی میں بہت وقت درکار ہے، کنزا ہاشمی

فلم انڈسٹری کی بحالی میں بہت وقت درکار ہے، کنزا ہاشمی

شوبز انڈسٹری کو پہنچنے والا نقصان بہت گہرا ہے،
فلم انڈسٹری کی بحالی میں بہت وقت درکار ہے، کنزا ہاشمی

Webdesk

|

6 Jun 2025

کراچی : معروف اداکارہ کنزا ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ ان دنوں کئی ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہیں اور مداحوں کو جلد خوشگوار سرپرائز دیں گی۔

 اداکارہ کنزا ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کا سنہری دور ابھی دور ہے اور اس کی مکمل بحالی میں خاصا وقت لگے گا۔

کنزا کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کو پہنچنے والا نقصان بہت گہرا ہے، جس کا ازالہ فوری طور پر ممکن نظر نہیں آتا، کئی پروڈیوسرز دیوالیہ ہو چکے ہیں، جبکہ بہت سے فنکار خاموشی سے سفید پوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک سے بھی آفرزآ رہی ہیں، لیکن ذاتی طور پر پاکستانی پروڈکشنزکوترجیح دیتی ہوں، میرے لیے معیاری کردار ہی سب کچھ ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!