فلمی صنعت کو فروغ دینےکیلیے مریم نواز کا بڑا فیصلہ

1 hour ago

فلمی صنعت کو فروغ دینےکیلیے مریم نواز کا بڑا فیصلہ

پنجاب میں پہلے فلم فیسٹیول قیام کا فیصلہ
فلمی صنعت کو فروغ دینےکیلیے مریم نواز کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

26 Apr 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت لاہور میں اپنی نوعیت کا پہلا "پنجاب فلم سٹی" قائم کرے گی، جس کا مقصد فلم سازی کی صنعت کو دوبارہ فروغ دینا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر تقریباً دو برس سے کام جاری تھا اور اس دوران فلم سازوں، پروڈیوسرز اور فنکاروں سے مسلسل مشاورت کی گئی۔ ان کے مطابق یہ ایک منفرد منصوبہ ہوگا جو پاکستان میں مواد کی تیاری کے لیے مکمل نظام فراہم کرے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فلم سٹی میں عالمی معیار کے اسٹوڈیوز اور ساؤنڈ اسٹیجز، جدید وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن لیبارٹریز، مختلف طرز کے بیک لاٹس، مرکزی جھیل، بین الاقوامی ایوارڈ شوز کے لیے خصوصی کنونشن ہال، میڈیا ٹریڈ ہب، فلم و میوزک اسکول اور مکمل سکیورٹی و ایمرجنسی نظام شامل ہوگا۔ اس کے ساتھ ایک جدید تفریحی ضلع بھی اس منصوبے کا حصہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے غیر ملکی پروڈکشن سہولیات پر انحصار کم ہوگا، مقامی ہنر کو فروغ ملے گا اور ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ پاکستان کو تخلیقی صنعت کے عالمی مرکز کے طور پر متعارف کرانے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق ان کا وژن صوبے کو ٹیکنالوجی، جدت، ثقافت اور ورثے کے عالمی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فلم سٹی نوجوانوں اور فنکاروں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں گے اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!