2 hours ago
افواجِ پاکستان کی قربانیاں باعثِ فخر ہیں، ماریہ واسطی
Webdesk
|
6 Sep 2026
پاکستان شوبز کی باصلاحیت اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
یوم دفاع وشہدا کے موقع پر ماریہ واسطی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ یومِ دفاع پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ معرکہ حق میں بھی افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور عزم کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج، شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے عزم، حوصلے اور حب الوطنی کی روشن مثال ہیں۔ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پوری قوم کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments
0 comment