فواد خان نے بھارتی اداکاراؤں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

ویب ڈیسک
|
24 Apr 2025
دبئی: پاکستانی سپر اسٹار فواد خان نے بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ میں واپسی کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے بھارتی ساتھی اداکاراؤں کے لیے تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
دبئی میں فلم کی میوزک لانچ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد خان نے اپنے مثبت تجربات کا اظہار کیا۔
فواد خان نے کہا کہ "بولی وڈ اداکارائیں دل کی صاف ہیں، میں نے جن بھارتی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا، وہ نہ صرف بے حد ٹیلنٹڈ ہیں بلکہ دل کی بھی انتہائی اچھی ہیں۔"
اُن کا کہنا تھا کہ "عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما میں غیر معمولی توانائی ہے، جبکہ وانی کپور اور سونم کپور فطری اداکارائیں ہیں۔"
فواد خان نے بتایا کہ وہ اسٹوری دیکھتے ہوئے فلم کا انتخاب کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں ہر منصوبے کا انتخاب اسکرپٹ کی بنیاد پر کرتا ہوں۔ ’ابیر گلال‘ کی کہانی اور موضوع نے مجھے فوراً اپنی طرف متوجہ کر لیا۔"
"حالیہ عرصے میں میں نے ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ اور ’برزخ‘ جیسے ڈرامائی اور ایکشن پراجیکٹس کیے ہیں، اس لیے یہ فلم ایک نیا چیلنج تھی۔"
فواد خان نے پاکستانی سپر اسٹار عاطف اسلم کو "ملٹی ٹیلنٹڈ آرٹسٹ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "عاطف اسلم ہمارا فخر ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا میری خوش قسمتی ہوگی۔"
Comments
0 comment