فیروز خان نے دوسری شادی کرلی، لڑکی کون ہے؟
ویب ڈیسک
|
1 Jun 2024
پاکستانی اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کرلی ہے۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ روز فیروز خان کی مایوں کی تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد ویڈیوز بھی سامنے آنے کا سلسلہ جاری رہا۔
اب اُن کی شادی کی تصاویر سامنے آئیں ہیں جس میں وہ اور لڑکی عروسی لباس پہنے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فیروز خان کی دلہنیا کا نام دعا ہے اور ان کا تعلق کراچی سے ہے تاہم شوبز سے اُن کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل اُن کی سیدہ علیزے فاطمہ سے شادی ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں ایک لڑکی اور لڑکے کی پیدائش ہوئی تھی۔
تاہم گزشتہ برس دونوں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر بچوں کی کفالت کا کیس بھی عدالت گیا، جس کے بعد دونوں بچوں کی کفالت کی ذمہ داری عدالتی حکم پر فیروز خان کو دی گئی ہے۔
Comments
0 comment