غزہ فلسطینیوں اور اُن کی مدد کرنے والوں کا اجتماعی قبرستان بن چکا ہے، انجلینا جولی

غزہ فلسطینیوں اور اُن کی مدد کرنے والوں کا اجتماعی قبرستان بن چکا ہے، انجلینا جولی

اداکارہ کے بیان پر صہیونی سوشل میڈیا صارفین کو آگ لگ گئی
غزہ فلسطینیوں اور اُن کی مدد کرنے والوں کا اجتماعی قبرستان بن چکا ہے، انجلینا جولی

ویب ڈیسک

|

21 Apr 2025

ہالی ووڈ: مشہور امریکی اداکارہ اور انسانی حقوق کی کارکن انجلینا جولی نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے "فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر" قرار دے دیا۔

انجلینا جولی  نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر "ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز" (MSF) کی ایک رپورٹ شیئر کی، جس میں غزہ کی تباہی کو انسانی المیہ قرار دیا گیا۔

انہوں نے اسرائیلی افواج پر الزام لگایا کہ وہ "منظم طریقے سے فلسطینیوں کی زندگیاں تباہ کر رہی ہیں"۔

اقوام متحدہ کی سابق سفیر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کا "غیر انسانی محاصرہ" فوری ختم کرے اور طبی امداد کو راستہ دے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ پر فضائی، زمینی اور بحری حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے جبکہ امدادی سامان کو جان بوجھ کر روکا جا رہا ہے، جس سے انسانیت سوز بحران پیدا ہوا ہے۔

غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر بن چکا ہے، انجلینا جولی

طبی عملے اور امدادی کارکنوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

اسرائیلی انتہا پسند گروپس نے جولی کے بیان پر سخت تنقید کی ہے۔ فلسطینی حمایتیوں نے ان کے موقف کی تعریف کی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!