2 hours ago
غزالہ جاوید نے حمیرا اصغر کی والدہ کو آئینہ دکھا دیا

Webdesk
|
3 Aug 2025
کراچی: سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔حمیرا اصغر کی والدہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کراچی کے شہریوں کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیسا شہر ہے۔
لاش 10 ماہ پڑی رہی اور کسی کو پتا نہ چلا۔اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ فلیٹ میں حمیرا کے آس پڑوس والے کیسے تھے جنھیں ایک لاش تک کا پتا نہ چلا۔
جس پر معروف اداکارہ غزالہ جاوید نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو چھوڑیں۔ آپ یہ بتائیں، آپ کس قسم کی ماں تھیں۔ دو عیدیں گزر گئیں اور بیٹی کی خبر بھی نہ لی۔اداکارہ نے کہا کہ حمیرا اصغر اگر میری بیٹی ہوتی تو میں اس پر فخر کرتی۔
وہ ایک باوقار اور باصلاحیت لڑکی تھی، جو سات سال سے اکیلے زندگی گزار رہی تھی مگر کبھی کسی غلط راستے پر نہیں گئی۔غزالہ جاوید نے کہا اگر حمیرا نشہ کرتی، تعلقات بناتی یا سمجھوتے کرتی، تو اس کے پاس گھر، گاڑی، سب کچھ ہوتا۔ لیکن وہ خوددار تھی۔
غزالہ جاوید نے کہا کہ میری بھی بیٹیاں ہیں۔ اگر میری بیٹی کو بخار بھی ہو جائے تو مجھے نیند نہیں آتی۔ ایک ماں اپنے بچے کی تکلیف پہچان لیتی ہے۔
انہوں نے حمیرا کے والدین پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بدقسمت وہ بچے ہوتے ہیں جن کی ماں ان کے ساتھ نہ ہو۔
Comments
0 comment