حمیرا اصغر کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں ، اہم انکشاف

حمیرا اصغر کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں ، اہم انکشاف

بینک میں 3لاکھ 98ہزار سے زائد رقم موجود ہے۔
حمیرا اصغر کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں ، اہم انکشاف

Webdesk

|

16 Jul 2025

کراچی:  حمیرا اصغر کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں ، جس میں بینک میں 3 لاکھ 98 ہزار سے زائد رقم موجود ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغرکی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔تفتیشی پولیس کو حمیرااصغر کے بینک اکانٹ کی تفصیلات موصول ہوگئیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ حمیرا کے استعمال میں نجی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ تھا اور بینک میں 3لاکھ 98ہزار سے زائد رقم موجود ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم کا استعمال کرکے کبھی 25 اور کبھی 50 ہزار نکالتی تھیں، ان کی ٹرانزکشز سے لگتا ہے مالی پریشانی کا شکارنہیں تھیں۔

اداکارہ کے دیگر بینک اکاؤنٹ کی چھان بین کیلئے بینکوں کو لکھا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ حمیرا کے گھر سے کسی قسم جیولری نہیں ملی، نقد رقم اور زیورات نہ ملنے کو تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے تفتیشی پولیس نے بتایا  تھا کہ فلیٹ سے یوٹیلیٹی بلز اور گھر کے کرائے کی سلپ مئی 2024 تک کی ملی ہے ۔

تفتیشی پولیس کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں، لاش بیڈ روم کے ساتھ والے کمرے میں موجود تھی، جس کمرے سے لاش ملی ہے، اس کے واش روم کے ٹب میں کپڑے موجود تھے اور جس کمرے میں لاش تھی وہاں بالکونی کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔

حکام نے بتایا کہ حمیرا کی موت 7 اکتوبر 2024 کو ہوئی، پڑوسیوں کو دسمبر2024 میں فلیٹ سے بدبو محسوس ہوئی لیکن 8 جولائی کو بیلف، پولیس اورلاک کاٹنے والے شخص کے ہمراہ فلیٹ پہنچا تو اداکارہ کی لاش ملی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!