ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیا
ہانیہ عامر کا اظہار مسرت

ویب ڈیسک
|
25 Mar 2025
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں اداکارہ کو برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تقریب کے دوران اداکارہ کی پاکستان شوبز انڈسٹری میں خدمات پر تعریفی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ ہمیں بحیثیت کمیونٹی متحد اور مضبوط رہنا ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سُپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
Comments
0 comment