سابق اہلیہ کی دوسری شادی کے بعد عمران اشرف نے اپنی کل کائنات کے ساتھ تصویر شیئر کردی

سابق اہلیہ کی دوسری شادی کے بعد عمران اشرف نے اپنی کل کائنات کے ساتھ تصویر شیئر کردی

کرن اشفاق نے دو روز قبل دوسری شادی کی ہے
سابق اہلیہ کی دوسری شادی کے بعد عمران اشرف نے اپنی کل کائنات کے ساتھ تصویر شیئر کردی

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2023

پاکستانی اداکار عمران اشرف کا نام ایک بار پھر خبروں کی زینت دو روز قبل اُس وقت بنا جب اُن کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر شیئر کر کے تصدیق کی۔

واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن کے درمیان چند ماہ قبل ہی علیحدگی ہوئی ہے اور دونوں نے اپنے راستہ جدا کرنے کا اعلان کیا جبکہ بیٹا اداکار کے پاس ہی ہے۔

کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبروں کے بعد عمران اشرف نے اپنے بیٹے روحام کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں بیٹا سو رہا تھا۔ اداکار نے بیٹے کو اپنی کُل کائنات قرار دیا۔

Imran Ashraf Receives Support & Love as Ex-Wife Remarries

اس پر مداحوں نے عمران اشرف سے ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں حوصلہ رکھنے کی بھی تاکید کی۔ اس مداح نے لکھا کہ پہلے طلاق دی ہے تو اب رونا دھونا کیوں کررہے ہو۔ اس پر اداکار نے مداح کو جواب میں لکھا کہ وہ خود اپنی سابق اہلیہ کیلیے دعا کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپیل کی کہ آپ بھی دعا کیا کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!