5 hours ago
’جو مشکلات میں نے دیکھیں وہ کوئی اور لڑکی نہ دیکھے‘ : ڈاکٹر نبیہا رو پڑیں
ویب ڈیسک
|
15 Nov 2025
سوشل میڈیا انفلوئنسر اور پیشے کے اعتبار سے طبیب ڈاکٹر نبیہہ علی خان اپنے ماضی اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کیوجہ سے فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کر لیا۔ دونوں کی دوستی اور ساتھ کام کرنے کا تعلق تقریباً چھ برس پر محیط ہے، اور وہ ایک این جی او میں مل کر مختلف سماجی منصوبوں پر کام کرتے رہے ہیں۔
نبیہہ نے ہی پہلے حارث کے لیے دلچسپی ظاہر کی اور ایک جاننے والے کے ذریعے رشتہ بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ ان کا نکاح مولانا طارق جمیل کی رہائشگاہ پر ہوا، جس کے بعد یہ جوڑا سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔
تنقید کا رخ نبیہہ اور حارث کے رویے کے ساتھ ساتھ ان کے شادی کے لباس اور زیورات کی قیمتوں کی جانب بھی موڑا گیا۔ فضا علی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیہہ نے ان تبصروں اور منفی رویوں کے بارے میں کھل کر بات کی، جس دوران وہ آبدیدہ ہوگئیں۔
اپنی زندگی کی مشکلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ نے بڑی جدوجہد کے ساتھ انہیں سنبھالا۔ نبیہہ کے مطابق انہوں نے کم عمری میں ہی ملازمت اختیار کر لی تھی تاکہ وہ اپنی ماں کا سہارا بن سکیں۔
ماں کی جدائی یاد کرتے ہوئے وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور کہا کہ وہ دعا کرتی ہیں کسی لڑکی کو وہ حالات نہ دیکھنے پڑیں جو ان کے حصے میں آئے۔
نبیہہ نے واضح کیا کہ اب وہ دوسروں کی رائے کو اہمیت نہیں دیتیں اور اپنی زندگی اپنے فیصلوں کے مطابق جینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
Comments
0 comment