عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہے، اداکارہ

عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہے، اداکارہ

اداکارہ کا دوسرے نکاح کا دفاع، بے حیائی کم کرنے کیلیے نکاح کرلینا درست ہے
عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہے، اداکارہ

Webdesk

|

12 Feb 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی.

حال ہی میں اداکارہ صائمہ قریشی نے عدنان فیصل کے پوڈکاسٹ انٹرویو میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی، پروفیشنل کیرئیر، اور دیگر موضوعات پر کھل کر بات چیت کی۔

انٹرویو کے دوران صائمہ قریشی نے گھر چلانے اور خواتین کی کمائی کے حوالے سے ایک متنازع بیان دیا۔  انہوں نے کہا کہ آپ مانیں یا نہ مانیں، لیکن یہ بات درست ہے کہ برکت صرف مرد کی کمائی میں ہوتی ہے۔ جب عورت گھر کے اخراجات خود اٹھانے لگتی ہے تو وہ لاشعوری طور پر اس کا اظہار کرتے ہوئے جتاتی بھی ہے، جس سے اکثر رشتوں میں تلخی پیدا ہوجاتی ہے۔"

صائمہ قریشی نے معاشرے میں بے حیائی ختم کرنے کے لیے نکاح کو عام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو دوبارہ محبت ہوجائے تو غیر ازدواجی تعلقات بنانے کے بجائے دوسری شادی کر لینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شادی شدہ مرد کو کوئی لڑکی پسند آجائے تو غیر ازدواجی تعلقات بنانے کے بجائے نکاح کر لینا ہی بہتر اور شرعی طریقہ ہے۔"

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!