لندن میں مقیم اداکار حرا مانی کی ہمشکل خاتون، جو بولتی بھی اُن کی ہی طرح ہیں!

لندن میں مقیم اداکار حرا مانی کی ہمشکل خاتون، جو بولتی بھی اُن کی ہی طرح ہیں!

خاتون کی ویڈیو سامنے آنے پر صارفین حیران رہ گئے
لندن میں مقیم اداکار حرا مانی کی ہمشکل خاتون، جو بولتی بھی اُن کی ہی طرح ہیں!

ویب ڈیسک

|

19 Apr 2025

لندن / کراچی: پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل خاتون سامنے آگئیں۔

یہ خاتون پاکستانی نژاد برطانوی ہیں جو لندن میں مقیم اور اس وقت حرا مانی کی ہمشکل ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رہی ہیں۔

ان خاتون کا نام ڈاکٹر اقدس ہے جو سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں اور اپنی ویڈیوز میں اولاد کی تربیت کے حوالے سے والدین کو مفید مشورے دیتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر ڈاکٹر اقدس کی ویڈیو  سامنے آئی تو صارفین نے انہیں حرا مانی کا ہمشکل قرار دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون اداکارہ کی طرح گفتگو بھی کررہی ہیں۔

یہ ویڈیو نہ صرف مشابہت کی وجہ سے مقبول ہوئی بلکہ اس میں دی گئی مثبت والدین سازی (Positive Parenting) کی تجاویز اور طرزِ زندگی سے متعلق مشورے بھی سراہا گیا ہے۔

ڈاکٹر اقدس اپنے فالوورز کے ساتھ صحت مند طرزِ زندگی اور بچوں کی اچھی تربیت سے متعلق وی لاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حرا مانی پاکستان کی مقبول اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان ہیں۔ وہ اداکار اور پروڈیوسر مانی شیخ کی اہلیہ ہیں۔ حرا مانی نے "میرے پاس تم ہو"، "دو بول" اور "سنو چندا" جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

ان دنوں وہ ڈرامہ سیریل "دایان" میں جلوہ گر ہیں، جس میں ان کی کارکردگی کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!