مذہب کیلیے موسیقی چھوڑنے والے گلوکار کی بیٹی سنگر بن گئی

ویب ڈیسک
|
13 Jun 2025
مذہب کی خاطر میوزک کی دنیا سے کنارہ اختیار کرنے والے پاکستانی گلوکار کی بیٹی نے میوزک کی دنیا میں انٹری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے بھی موسیقی کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔
علی حیدر نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس خوشی کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
علی حیدر نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا: "ایک بہترین لمحہ! علیشبہ حیدر کا پہلا گانا ’دل نہیں لگدا‘، جس میں میں خود بھی شامل ہوں۔ باپ اور بیٹی کا یہ تعاون اب ریلیز ہو چکا ہے۔ سب سے مل کر انجوائے کریں!"
علیشبہ کا یہ ڈیبیو گانا ’دل نہیں لگدا‘ فوراً ہی مقبولیت حاصل کرتا نظر آ رہا ہے۔ نہ صرف سوشل میڈیا پر صارفین بلکہ علی حیدر کے ساتھی فنکاروں نے بھی علیشبہ کی آواز کو سراہا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Comments
0 comment