بھارتی اداکارہ نے معافی مانگ لی
Webdesk
|
19 Jan 2024
بھارت کی مقامی انڈسٹری کی معروف اداکارہ کو مذہبی جذبات مجروح کرنا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ نیانتھارا نے اپنی نئی فلم ’انا پورانی‘ میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے دل آزاری پر معافی مانگ لی۔
اداکارہ کی فلم دسمبر 2023 کو سینیما گھروں جبکہ 29 دسمبر 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔
فلم کے ریلیز ہونے کے بعد بھارت کی حکومتی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کے کارکنان نے احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ اس موی میں جہاد کو فروغ اور مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔
اس الزام کے بعد اداکارہ نیانتھارا اور پروڈیوسر سمیت نیٹ فلکس انڈیا کے چیف کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بی جے پی کارکنان کے شدید دباؤ، احتجاج اور دھمکیوں کے بعد نیٹ فلکس انڈیا سے تو یہ فلم ہٹا دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی اداکارہ نیانتھارا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا، جس کے بعد اداکارہ منظر عام سے غائب ہوگئی تھیں اور پھر اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر معافی نامہ پوسٹ کردیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’فلم اناپورانی میں جو دکھایا گیا اُس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا ارادہ ہرگرز نہیں تھا، اگر انسان میں ہمت اور جذبہ ہو تو وہ تمام رکاوٹوں کو دور کرکے اپنی منزل تک پہنچ سکتا ہے”۔
انہوں نے لکھا کہ ’یہ فلم سینسر بورڈ سے منظور شدہ تھی اور جانچ پڑتال کے بعد ہی اس کی ریلیز کی اجازت دی گئی تھی اور ہمیں فلم ہٹانے کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی تھی‘۔
Comments
0 comment