مشہور بھارتی ڈرامے کے اداکار نے معاشی تنگ دستی کے باعث خودکشی کرلی

مشہور بھارتی ڈرامے کے اداکار نے معاشی تنگ دستی کے باعث خودکشی کرلی

اداکار کی موت پر انڈسٹری سوگوار ہے
مشہور بھارتی ڈرامے کے اداکار نے معاشی تنگ دستی کے باعث خودکشی کرلی

ویب ڈیسک

|

23 Apr 2025

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور ڈرامے کے معروف اداکار للت منچندا نے صرف 36 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق للت کی خودکشی کی خبر منگل کے روز سامنے آئی اُن کی لاش میرٹھ میں موجود گھر سے برآمد ہوئی۔جس نے پورے انڈین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔

اطلاعات کے مطابق تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں یادگار کردار کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے للت منچندا نے معاشی مسائل کے باعث خود کشی کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے کرائم پیٹرول اور یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے

بھارتی میڈیا کے مطابق للت گزشتہ چھ ماہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھے اور حال ہی میں ممبئی سے میرٹھ واپس منتقل ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ ذہنی دباؤ اور پیشہ ورانہ مسائل نے خودکشی پر مجبور کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!