مولانا طارق جمیل عملی طور پر اسلام سے وفاداری نبھا رہے ہیں، اداکارہ ریما

مولانا طارق جمیل عملی طور پر اسلام سے وفاداری نبھا رہے ہیں، اداکارہ ریما

اداکارہ ریما کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، بیٹے کے انتقال پر تعزیت
مولانا طارق جمیل عملی طور پر اسلام سے وفاداری نبھا رہے ہیں، اداکارہ ریما

Webdesk

|

19 Dec 2023

معروف اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل عملی طور پر اسلام سے وفاداری نبھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریما خان نے مولانا طارق جمیل سے اُن کی رہائش گاہ پر بیٹے عاصم جمیل کی تعزیت کیلیے ملاقات کی۔

انہوں نے اس موقع پر اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ لکھا جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مولانا صاحب، اُن کے اہل خانہ سے جو سبق ملا وہ یہ ہے کہ ہر حال میں اللہ کے سامنے سر جھکانا اور اُس کی مرضی پر راضی ہونا ہے‘۔

ریما نے لکھا کہ ’مولانا صاحب اور اُن کے اہل خانہ صرف زبانی طور پر اسلام کی تبلیغ نہیں کررہے بلکہ وہ عملی طور پر بھی اسلام سے وفاداری نبھا رہے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر دعا لکھی کہ اللہ تعالی مولانا طارق جمیل کو اُن کے بیٹے کے انتقال پر صبر دے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!