جوان لڑکی بڑھاپے سے بچاؤ کا انجکشن لگواتے ہی موت کی وادی میں پہنچ گئی

جوان لڑکی بڑھاپے سے بچاؤ کا انجکشن لگواتے ہی موت کی وادی میں پہنچ گئی

نوجوان لڑکی اتائی کے جھانسے میں آ کر بڑھاپے کے خلاف انجکشن لگوانے کے بعد انتقال کر گئی۔
جوان لڑکی بڑھاپے سے بچاؤ کا انجکشن لگواتے ہی موت کی وادی میں پہنچ گئی

Webdesk

|

23 Jul 2026

امریکا: بڑھاپے سے بچنے کے لیے ایک جوان لڑکی اتائی کے جھانسے میں آ گئی اور انجکشن لگواتے ہی مر گئی۔

یہ حقیقت ہے کہ بڑھاپا کم ہی لوگ قبول کرتے ہیں اور اس سے بچنے کے لیے کئی قسم کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ امریکا میں ایک نوجوان لڑکی اتائی کے جھانسے میں آ کر بڑھاپے کے خلاف انجکشن لگوانے کے بعد انتقال کر گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک شہر میں 27 سالہ لڑکی ایک طبی مرکز میں بڑھاپے سے بچاو کا انجکشن لگوانے کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔ لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقلی کے لیے ایمبولینس کے ذریعے روانہ کیا گیا، تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔

حکام نے انجکشن لگانے والے 55 سالہ شخص ڈاکٹر لوئس روخاس کیبریرا کو گرفتار کر لیا، جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس کے پاس ریاست میں طب کی پریکٹس کا لائسنس نہیں ہے۔

نیویارک حکام کے مطابق ملزم پر لاپروائی سے دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور بغیر لائسنس کے پیشہ ورانہ پریکٹس کرنے کے دو الزامات عائد کیے ہیں۔

کیبریرا کو برونکس کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے پوسٹ مارٹم کے نتائج آنے تک اس کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی شرط کے ساتھ اسے عارضی طور پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔

عدالت کے سامنے ملزم نے بتایا کہ وہ ڈومینیکن ریپبلک میں لائسنس یافتہ ڈاکٹر ہے اور پورٹو ریکو میں ایک طبی معاون کا لائسنس رکھتا ہے۔ نیویارک میں لائسنس حاصل کرنے کی اس کی درخواست ابھی زیرِ التوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!