6 hours ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا
ویب ڈیسک
|
23 Jul 2026
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کل رات بارہ بجے تک رہے گا۔
Comments
0 comment