1 hour ago
بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے کی حکومت نے تاحال تصدیق نہیں کی
ویب ڈیسک
|
25 Jul 2026
بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کی خبریں، باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی کیونکہ اس کی حتمی منظوری وزیراعظم نریندر مودی دیں گے۔
بھارتی سوشل میڈیا اور بعض غیر مصدقہ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ان رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے معاملے پر طلبہ کے احتجاج کے بعد سامنے آئی۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مختلف شہروں میں طلبہ نے مظاہرے کیے اور وزیر تعلیم سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
تاہم تاحال بھارتی حکومت، وزیر اعظم کے دفتر یا وزارتِ تعلیم کی جانب سے دھرمیندر پردھان کے استعفے کی کوئی باضابطہ تصدیق یا اعلان سامنے نہیں آیا۔
اس لیے اس خبر کو فی الحال غیر مصدقہ دعوے کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مزید سرکاری وضاحت یا اعلان کا انتظار ہے۔
Comments
0 comment