ماورا حسین شادی کے بعد شوہر کے گھر منتقل

ماورا حسین شادی کے بعد شوہر کے گھر منتقل

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے گھر کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں
ماورا حسین شادی کے بعد شوہر کے گھر منتقل

ویب ڈیسک

|

21 Apr 2025

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں شادی کے بعد اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شوہر عامر گیلانی کے ساتھ اپنی نئی رہائش گاہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جو ان کے مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ماورا حسین اور عامر گیلانی کی شادی لاہور اور اسلام آباد میں منعقد سادہ مگر خوبصورت تقریبات میں انجام پائی، جن میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کے بعد ماورا باقاعدہ طور پر عامر گیلانی کے گھر منتقل ہو گئی ہیں۔

ماورا نے انسٹاگرام پر اپنی نئی رہائش گاہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ "ہر بار جب میں نے کوئی گھر خریدا تو امی نے کہا 'اللہ رہنا نصیب کرے'، آج اس جملے کا مطلب پوری طرح سمجھ آیا۔"

اداکارہ نے بتایا کہ وہ شادی سے قبل بھی اس گھر میں کبھی کبھار رہتی تھیں، لیکن اب اس گھر میں باقاعدہ رہائش پذیر ہو گئی ہیں۔

ماورا نے اپنے شوہر اور سسرالی خاندان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئے گھر میں منتقل ہونا آسان اس لیے رہا کیونکہ ان کے سسرالیوں نے بے پناہ محبت اور تعاون دیا، لیکن جذباتی طور پر یہ قدم آسان نہ تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "کسی بھی جگہ کو چھوڑ کر نئے گھر کو 'اپنا' کہنا آسان نہیں ہوتا لیکن آہستہ آہستہ یہ جگہ اپنی لگنے لگی ہے۔ میں وہ سب چیزیں ساتھ لائی ہوں جن سے مجھے جذباتی لگاؤ تھا۔"

مداحوں کی محبت اور دعائیں ماورا کی پوسٹس کو لاکھوں مداحوں نے پسند کیا ہے اور ان کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ان کی خوشی اور مسکراہٹ مداحوں کے دل جیت رہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!