موت کو قریب سے دیکھا، سینئر اداکارہ نے تلخ تجربہ بیان کردیا

موت کو قریب سے دیکھا، سینئر اداکارہ نے تلخ تجربہ بیان کردیا

اداکارہ کا انٹرویو، شوبز سمیت مختلف امور پر گفتگو کی
موت کو قریب سے دیکھا، سینئر اداکارہ نے تلخ تجربہ بیان کردیا

ویب ڈیسک

|

12 Oct 2025

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایک ایسے نازک مرحلے سے گزریں جہاں انہوں نے موت کو بالکل قریب سے محسوس کیا، مگر خدا نے انہیں نئی زندگی عطا کی۔

ندا ممتاز حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، شوبز کی موجودہ صورتحال اور ذاتی تجربات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا کیریئر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے شروع ہوا، جہاں سے انہیں مقبولیت ملی، بعدازاں وہ فلموں اور ڈراموں میں نمایاں کردار ادا کرتی نظر آئیں۔

ندا ممتاز نے موجودہ انڈسٹری کے رجحانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اداکاروں کے انتخاب کا معیار ان کی اداکاری نہیں بلکہ سوشل میڈیا فالوورز بن چکے ہیں، جو کہ فن کے معیار کے لیے نقصان دہ ہے۔ ان کے مطابق، “اصلی اداکار وہ ہے جو اپنے کردار میں جان ڈال سکے، نہ کہ وہ جو صرف انسٹاگرام پر مشہور ہو۔”

انہوں نے مزید کہا کہ عمر کے ساتھ خود کو قبول کرنا ضروری ہے، کیونکہ ہر عمر کی اپنی خوبصورتی اور عزت ہوتی ہے۔

ماضی میں پیش آئے خطرناک واقعے کے بارے میں ندا ممتاز نے تفصیل بتانے سے گریز کیا، البتہ یہ ضرور کہا کہ اس واقعے کے دوران انہوں نے زندگی اور موت کے بیچ کے لمحے محسوس کیے، اور شکر ہے کہ خدا نے انہیں ایک نئی زندگی بخشی

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد انہیں سب سے زیادہ فکر اپنی اولاد، خصوصاً بیٹی کی تھی، اور اسی تجربے نے انہیں خدا سے مزید قریب کر دیا۔

یاد رہے کہ ندا ممتاز نے کئی مقبول ڈراموں اور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ہیں، اور وہ آج بھی اپنے باوقار انداز اور فنی مہارت کے باعث مداحوں میں مقبول ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!