میں بہترین گلوکار ہوں لوگ حسد میں تنقید کرتے ہیں، چاہت فتح علی

ویب ڈیسک
|
4 Jun 2025
مزاحیہ شخصیت اور مضحکہ خیز گلوکاری کی وجہ سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے خود کو بہترین گلوکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ حسد میں مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔
وائرل گانوں سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے ایک حالیہ نجی ٹی وی انٹرویو میں اپنے بارے میں تنقید کا جواب دیتے ہوئے خود کو بہترین گلوکار قرار دے دیا اور کہا کہ "میں وہی کرتا ہوں جو مجھے خوشی دیتا ہے"۔
انہوں نے کہا کہ "لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں اور میرے فن کو تسلیم نہیں کرتے اور کئی گلوکار میرے ساتھ پرفارم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں"۔
اُن کا کہنا تھا کہ "میں اپنی موسیقی خود بناتا ہوں، پرواہ نہیں کہ لوگ کیا کہتے ہیں"۔
چاہت فتح علی نے اپنے متنازع گانے "بدو بدی" کے بارے میں کہا کہ "یہ اصل گانے سے مختلف ہے، تنقید بے بنیاد ہے، نہ نور جہاں کو اصل گانے سے شہرت ملی، نہ ممتاز کو بلکہ سب سے زیادہ شہرت اور اس گانے کو پہچان میری وجہ سے ملی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے یہ گانا خوایتن کے نام پر کیا ہے۔
گلوکار نے مزید کہا کہ "لوگ بیوقوفانہ سوالات کرتے ہیں، میں وہی کرتا ہوں جو مجھے خوشی دیتا ہے، تنقید کرنے والے کرتے رہیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا"۔
چاہت فتح علی خان حالیہ عرصے میں اپنے غیر روایتی گانے اور متنازعہ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے ہیں۔ ان کا یہ تازہ بیان بھی موسیقی حلقوں میں بحث کا باعث بنا ہوا ہے۔
Comments
0 comment