امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹیکس کتنا ادا کیا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹیکس کتنا ادا کیا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

امتابھ بچن سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے بھارتی شہری بن گئے
امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹیکس کتنا ادا کیا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ویب ڈیسک

|

18 Mar 2025

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے مالی سال 2024-25 میں 350 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کر کے ایک بار پھر اپنی کامیابی کا لوہا منوایا ہے۔

قابل ذکر آمدنی پر امیتابھ بچن نے بھارت کو 120 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا اور اسی کے ساتھ وہ ملک کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری بن گئے۔

82 سالہ امیتابھ بچن نے فلمی صنعت، ٹی وی شوز، اور برانڈ اینڈورسمنٹس کے ذریعے یہ شاندار کمائی کی۔ وہ مشہور ٹی وی شو "کون بنے گا کروڑ پتی" کے میزبان کے طور پر بھی مقبول ہیں، جو ان کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔  

رپورٹس کے مطابق، امیتابھ بچن نے 15 مارچ کو 52.50 کروڑ روپے کی ایڈوانس ٹیکس ادائیگی کی، جو ان کی مالی ذمہ داریوں کے ساتھ سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ان کی بروقت ٹیکس ادائیگی نے انہیں بھارتی شہریوں کے لیے ایک رول ماڈل بنا دیا ہے۔  امیتابھ بچن کے مالی اثاثوں کے بارے میں ماضی کی رپورٹس کے مطابق، ان کے پاس کل 2 ارب 73 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 590 روپے کے اثاثے ہیں۔

ان کے پاس 55 کروڑ روپے کے زیورات اور 16 گاڑیاں ہیں، جن کی مجموعی مالیت 17.66 کروڑ روپے ہے۔  

امیتابھ بچن کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت اور لگن کو ظاہر کرتی ہے، بلکہ وہ فلمی صنعت میں اخلاقی معیار اور مالی شفافیت کے لیے بھی مشہور ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے 92 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!