نعمان اعجاز کا خلیل الرحمان قمر پر نام لیے بغیر زبردست جوابی وار، شر قرار دے دیا
ویب ڈیسک
|
8 Jul 2024
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کا نام لیے بغیر اُن پر طنز کے نشتر برسائے ہیں۔
نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں بغیر کسی کا نام لکھے لکھا کہ ’درخت زور دار آواز کے ساتھ گرتا جبکہ بیج خاموشی سے پروان چڑھتا ہے، اس کا واضح مطلب ہے کہ تباہی اور بربادی شور مچاتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ جو اصل کام کرتے ہیں وہ خاموش رہتے ہیں۔ نعمان اعجاز نے اس کے ساتھ حضرت علیؓ سے منسوب ایک قول بھی ’جس پر احسان کروں اُس کے شر سے بچو‘ بھی شیئر کیا۔
اداکار نے نام لیے بغیر عوام کو مشورہ دیا کہ وہ بے وقوف بنانے والوں کو مشہور کرنا چھوڑ دیں، ایسے لوگوں کو اختلافات اور اخلاقیات کے بارے میں بھی کوئی علم نہیں ہے، اللہ ایسے لوگوں کوہدایت دے۔
Comments
0 comment