انڈین آئیڈل سیزن 15 کے بعد وشال کا اچانک شو چھوڑنے کا اعلان

انڈین آئیڈل سیزن 15 کے بعد وشال کا اچانک شو چھوڑنے کا اعلان

وشال کے اچانک اعلان پر ناظرین اور حاضرین حیران رہ گئے
انڈین آئیڈل سیزن 15 کے بعد وشال کا اچانک شو چھوڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2025

موسیقی کے معروف کمپوزر وشال دادلانی نے گائیکی کے ریئلٹی شو انڈین آئیڈل کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ 

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اگلے سیزن سے شو کے جج کے طور پر نظر نہیں آئیں گے۔ انڈین آئیڈل 15 کا فائنل شو کل رات ہوا، جس کے بعد وشال نے اپنے ساتھی ججز شریا گھوشال اور ریپر بادشاہ کے ساتھ فلمائی گئی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا شو پر آخری ایپی سوڈ تھا۔ 

وشال نے کہا کہ وہ موسیقی بنانے اور کنسرٹس کی دنیا میں واپس جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال 6 ماہ ممبئی میں رک کر شو نہیں کر سکتے، کیونکہ انہیں اپنا وقت موسیقی کے لیے چاہیے۔  

وش نے اپنی ویڈیو میں شریا گھوشل اور بادشاہ کے ساتھ مزے کرتے ہوئے لمحات شیئر کیے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا: "یہ میری طرف سے سب کے لیے آخری پیغام ہے! چھ سیزن کے بعد، آج میرا انڈین آئیڈل پر آخری دن ہے۔ مجھے امید ہے کہ شو مجھے اتنا ہی یاد کرے گا جتنا میں اسے یاد کروں گا۔ شکریہ شریا، بادشاہ، آدی، آرادھنا، چترا، آنند جی، سونل، پرتیبھا، ساحل، سالونی، مسکان، ابیشا، پورے پروڈکشن ٹیم، ولاس پکیا، کوشک (پنکی)، اور تمام ججز، گلوکاروں اور میوزیشنز کو! یہ شو میرے لیے ایک گھر کی طرح تھا! اب وقت ہے موسیقی بنانے، کنسرٹس کرنے اور میک اپ سے چھٹکارا پانے کا! جے ہو!"

انہوں نے ہندی میں بھی لکھا: "الوداع دوستو! چھ سیزن میں جتنا مزہ آیا، اس سے زیادہ یاد آئے گی۔ میں صرف اس لیے جا رہا ہوں کیونکہ مجھے اپنا وقت واپس چاہیے۔ ہر سال 6 ماہ ممبئی میں نہیں رک سکتا!"

انہوں نے مزید کہا کہ اب "وشال اینڈ شیکھر" (ان کا میوزک گروپ) بھرپور کے لیے تیار ہیں۔  

وشال دادلانی کا شو چھوڑنا شو کے پرستاروں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، کیونکہ وہ اپنے جذباتی اور پرجوش انداز کی وجہ سے مشہور تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شو کا اگلا سیزن کس کے ساتھ آتا ہے!

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!