18 hours ago
نادیہ حسین نے ایف آئی اے سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک
|
17 Mar 2025
ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا جبکہ دل آزاری پر معذرت بھی کرلی۔
نادیہ حسین نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا بیان ایف آئی اے سائبر کرائم کو ریکارڈ کرادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے ویڈیو بیان کی وجہ سے اگر ایف آئی اے اعلی افسر کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، میں نے ایف آئی اے حکام کو اسکیم کے حوالے سے تمام تر معلومات فراہم کردی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ کال موصول ہونے کے بعد ایف آئی اے پورٹل پر شکایت درج کرائی تھی، میرے علم نہیں تھا کہ تحریری طور پر بھی شکایت درج کرائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اعلی حکام سے التماس ہے کہ جعل سازوں سے لوگوں کو بچایا جائے۔ لوگوں کی پریشانیاں ان جال ساز کالرز کی وجہ سے دوہری ہو جاتی ہیں۔
Comments
0 comment