2 hours ago
امریکا کے ساتھ کشیدگی کم نہیں ہوگی، سپریم لیڈر نے تجاویز مسترد کردیں
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
Webdesk
|
17 Mar 2026
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے دو ممالک کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔
سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق یہ فیصلے خارجہ پالیسی اجلاس کے دوران کیے گئے، جس میں سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ یہ وقت امن کا نہیں ہے اور امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی۔
اجلاس میں ایرانی عہدیدار نے مزید بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
Comments
0 comment