1 hour ago
خلیجی ممالک میں شہری علاقوں کو امریکی فوجیوں کی وجہ سے نشانہ بنایا، عراقچی
Webdesk
|
18 Mar 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی افواج کی جانب سے فوجی اڈوں سے نکل کر شہری علاقوں اور ہوٹلوں میں منتقل ہونے کے باعث حساس مقامات بھی حملوں کی زد میں آئے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ جہاں جہاں امریکی فوج یا اس کی تنصیبات موجود تھیں، انہیں نشانہ بنایا گیا، تاہم بعض مقامات آبادی کے قریب ہونے کی وجہ سے عام شہری بھی اس صورتحال سے متاثر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں خلیجی ممالک کے عوام کو مشکلات اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ 28 فروری کو شروع ہونے والی کشیدگی کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، اور شہری علاقوں کے قریب پیش آنے والے واقعات بھی اسی پالیسی کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی صورتحال کے اثرات عام لوگوں تک پہنچ رہے ہیں، جو تشویش کا باعث ہے۔
Comments
0 comment