2 hours ago
ہم ابھی خطے سے نکلنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ٹرمپ
Webdesk
|
17 Mar 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضروری تھا کہ ایران سے ایٹمی خطرے کو ختم کر دیں، ہم ابھی خطے سے نکلنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم ابھی خطے سے نکلنے کے لیے تیار نہیں ، تاہم ہم بہت جلد وہاں سے نکل جائیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو مشرقِ وسطی کے دیگر ممالک سے بڑی حمایت حاصل رہی لیکن نیٹو سے حمایت نہیں ملی، برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے تعاون نہیں کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم "ہماری جیت کے بعد دو طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پرتیار ہوئے، میرے خیال میں برطانوی وزیراعظم ایک اچھے انسان ہیں لیکن میں مایوس ہوں۔
امریکی صدر نے کہاکہ ایران ایک خطرہ تھا، ہر ملک کو احساس تھا کہ ایران کتنا بڑا خطرہ تھا، یہ بہت ضروری تھا کہ وہ ایران سے ایٹمی خطرے کو ختم کر دیں۔
Comments
0 comment