نادیہ حسین اور شوہر کے خلاف درج بینک فراڈ کیس میں پیشرفت

ویب ڈیسک
|
31 May 2025
معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف درج بینک فراڈ کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔
عدالت میں ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جس میں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
جج نے ماڈل نادیہ حسین، امتیاز احمد اور فیصل کی درخواستوں پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے سماعت کو دو جون تک ملتوی کردیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہنادیہ حسین، امتیاز احمد اور فیصل عبوری ضمانت پر ہیں۔ پولیس کے مطابق امتیاز اور فیصل نے ماڈل کے شوہر اور کیس کے مرکزی ملزم عاطف خان کے ساتھ ملکر فراڈ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی ضمانت مسترد کرچکی ہے۔
Comments
0 comment