9 hours ago
پہلگام واقعے کے بعد فواد خان کو بڑا دھچکا

ویب ڈیسک
|
25 Apr 2025
نئی دہلی/ممبئی: مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں حالیہ فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت میں پاکستان مخالف جذبات میں شدت آ گئی ہے، جس کا اثر شوبز انڈسٹری پر بھی پڑنے لگا ہے۔
فلم "عبیرا گلال" — جس میں معروف پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں — کو ریلیز سے قبل شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم کی پروڈکشن کمپنی "اے رچر لینز انٹرٹینمنٹ" نے فلم کے دو گانے رومانوی "خدایا عشق" اور ڈانس نمبر "انگریجی رنگرسیہ" کو ریلیز کے بعد یوٹیوب سے ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ معروف میوزک لیبل "سا ری گاما" نے بھی دباؤ کے پیشِ نظر اپنے آفیشل یوٹیوب چینل سے یہ گانے حذف کر دیے۔
یہ فیصلہ بھارت کے پاہلگام میں پیش آنے والے ہولناک حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں 26 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
بھارتی حکام اور میڈیا نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے فوری طور پر اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا، جبکہ خود بھارتی حکومت نے سیکیورٹی میں سنگین غفلت اور انٹیلیجنس ناکامی کا اعتراف کیا ہے — حالانکہ یہ علاقہ سخت سیکیورٹی میں تھا اور وہاں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تنقید نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی دراصل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ہندو قوم پرستوں کی جانب سے اپنی کوتاہیوں سے توجہ ہٹانے اور عالمی سطح پر سبکی سے بچنے کی کوشش ہے۔
Comments
0 comment