پاکستان مخالف بیان پر حرا مانی نے کنگنا رناوت کو چھپکلی قرار دے دیا

ویب ڈیسک
|
11 May 2025
معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے پاکستان کی مخالفت کرنے پر متنازع بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چپکلی قرار دے دیا۔
حرا مانی نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں لکھا کہ ہریتھک روشن نے بالکل صحیح لات ماری تھی چھپکلی کو۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھپکلی کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سے بھی گالیاں ملتی ہیں، اور وہ کسی کام کی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج نے جو اقدامات کیے ہیں، وہ چھپکلی جیسوں کو سانس لینے تک نہیں دیں گے۔
اس بیان نے سوشل میڈیا پر گرم بحث کو جنم دیا ہے، جہاں صارفین کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ ہریتھک کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے غیر ضروری جارحانہ زبان قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایک طویل عرصے سے جاری تنازعے کا حصہ ہے، جس میں دونوں اطراف سے شدید ردعمل سامنے آتا رہا ہے۔
Comments
0 comment