پاکستانی نغمہ گانے کی 7 سال پرانی ویڈیو پر آیوشمان کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ
Webdesk
|
28 Jan 2024
بالی ووڈ اداکار و گلوکار آیوشمان کھرانہ کی 7 سالہ پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر بھارتی شائقین شدید برہم ہیں اور انہوں نے حکومت سے اداکار کی ملک بدری کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آیوشمان کھرانہ کی 2017 میں دبئی میں ہونے والے کنسرٹ کی ویڈیو ایک روز قبل انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، جس میں وہ پاکستان کا مشہور زمانہ نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گا رہے تھے۔
اس ویڈٰیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی شائقین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آیوشمان جیسے دوغلے لوگوں کو بھارت سے ملک بدر کیا جائے۔
صارف نے لکھا کہ ’آیوشمان کو اس لیے رام مندر کی تقریب میں بھی مدعو نہیں کیا گیا، آج اُس نے ساری کمائی ہوئی عزت کھودی ہے‘۔
سونیا نامی صارف نے مطالبہ کیا کہ “آیوشمان کھرانہ کا بائیکاٹ کریں اور انہیں پاکستان میں رہنے کے لیے جلاوطن کیا جائے”۔
Ayushman jaise Dogla aadmi Bollywood main hi milta hai..So, basically Ram Mandir was just a Publicity Stunt.. Today,He lose all my respect. pic.twitter.com/HHiJJmgod9
— Chirag Gupta (@MrChiragGupta) January 24, 2024
Comments
0 comment