پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نے تصدیق کردی

پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نے تصدیق کردی

جلد ہی پتلو کو رہا کرانے میں کامیابی مل جائے گی، رجب بٹ
پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نے تصدیق کردی

ویب ڈیسک

|

22 Apr 2025

دبئی ایئرپورٹ پر مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی یوٹیوبر رجب بٹ نے تصدیق کی ہے۔

تفصٰلات کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر حکام نے مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو گرفتار کر لیا۔ یوٹیوبر رجب بٹ نے ایک ویڈیو بیان میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پتلو قطر میں ان سے ملنے جا رہے تھے کہ یو اے ای کے حکام نے انہیں حراست میں لے لیا۔

رجب بٹ کے مطابق، پتلو پر متحدہ عرب امارات میں ایک مقدمہ درج ہے، تاہم انہوں نے قانونی معاملات کی وجہ سے اس حوالے سے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی پتلو کو رہا کرانے میں کامیابی مل جائے گی۔

رجب بٹ نے پتلو کے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور کسی بھی خاتون کو اس معاملے میں گھسیٹنے یا بدنام کرنے سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ "یہ ایک حساس معاملہ ہے، لہٰذا احتیاط سے کام لیں۔"

پتلو کی سابقہ اہلیہ رابعہ کے مطابق، ان پر متعدد غیر اخلاقی تعلقات کا الزام لگ چکا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پتلو کئی لڑکیوں کے ساتھ غیرقانونی تعلقات میں ملوث تھے۔

فی الحال پتلو کی گرفتاری کی وجوہات اور ممکنہ قانونی کارروائی کے بارے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم، پاکستانی یوٹیوب اور ٹک ٹاک کمیونٹی میں اس واقعے نے ہلچل مچا دی ہے۔

 

Mr Pattlo Arrested 😱 | Rajab Nay Pori Bat Bata Di 😱 | Mr Pattlo Ko Dubai Police 🚓 Nay Pakar Liya

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!