پنجاب آرٹس کونسل کا عید پر تھیٹرز میں فحاشی اور عریانی روکنے کیلیے سخت فیصلہ

پنجاب آرٹس کونسل کا عید پر تھیٹرز میں فحاشی اور عریانی روکنے کیلیے سخت فیصلہ

تھیٹرز مالکان کو پابندی پر عملدرآمد اور فنکاروں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ
پنجاب آرٹس کونسل کا عید پر تھیٹرز میں فحاشی اور عریانی روکنے کیلیے سخت فیصلہ

ویب ڈیسک

|

26 Mar 2025

لاہور پنجاب آرٹس کونسل نے عید الفطر کے موقع پر تھیٹرز میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور عریانی روکنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ تھیٹر مالکان، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اخلاقی ضوابط کی پابندی یقینی بنائیں۔  

تفصیلات کے مطابق، پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد تنویر ماجد اور ڈائریکٹر آپریشن مغیث بن عزیر نے کلچرل رپورٹرز کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر کے دوران واضح کیا کہ تھیٹرز میں غیر اخلاقی مواد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ای-مانیٹرنگ کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ تھیٹر کا ماحول پاکیزہ رکھا جا سکے۔  

ذرائع کے مطابق، عید الفطر پر پیش کیے جانے والے تمام ڈراموں کی فل ڈریس سینسر ریہرسل مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے، جسے عید سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈائریکٹر آپریشن مغیث بن عزیز خود اس عمل کی نگرانی کریں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی ڈرامے میں غیر اخلاقی عناصر شامل نہ ہوں۔  

اس سلسلے میں کونسل نے کئی مرد و خواتین فنکاروں پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ تمام اداکاروں سے بیانِ حلفی لیا جائے گا کہ وہ فحش رقص یا نامناسب مکالمے ادا نہیں کریں گے۔ 

تنویر ماجد نے زور دے کر کہا کہ "تھیٹر خاندانی تفریح کا ذریعہ ہونا چاہیے، اور جو بھی اخلاقی حدود پار کرے گا، اس کے خلاف بلا رعایت قانونی کارروائی ہوگی۔"  

ان اقدامات کا مقصد تھیٹر انڈسٹری کو صاف ستھرا اور معیاری بنانا ہے، جسے عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!