صدف ہمارے خاندان کی آنکھ کا تارا ہے، چھوٹے سے بزرگ تک سب خوش ہیں، بہروز سبزواری

7 hours ago

صدف ہمارے خاندان کی آنکھ کا تارا ہے، چھوٹے سے بزرگ تک سب خوش ہیں، بہروز سبزواری

بہرو سبزواری نے تعریفوں کے پل باندھ دیے
صدف ہمارے خاندان کی آنکھ کا تارا ہے، چھوٹے سے بزرگ تک سب خوش ہیں، بہروز سبزواری

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2025

بہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صفینہ بہروز نے حال ہی میں ’سماء‘ کے شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنی کامیاب شادی شدہ زندگی اور بیٹے بہو کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی۔ 

بیٹے شہروز سبزواری کے حوالے سے بہروز نے کہا کہ وہ بچپن میں بہت ضدی تھا، لیکن ٹین ایج میں ہی انہیں صحیح اور غلط کا فرق سمجھا دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے کبھی مایوس نہیں کیا۔ 

شہروز کی والدہ اور بہروز کی اہلیہ صفینہ نے بتایا کہ شہروز کسی بھی معاملے میں سب سے پہلے اپنی بیوی صدف کنول سے مشورہ کرتا ہے، پھر والد سے مشاورت کرتا ہے۔

بہروز نے بہو صدف کنول کو خاندان کی آنکھ کا تارا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پورے خاندان کو سمیٹ لیا ہے اور چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سب کا دل جیت لیا ہے۔ 

صفینہ نے بتایا کہ شہروز نے صدف سے شادی کی بات سب سے پہلے ان سے کی تھی، اور یہ ایک مشکل وقت تھا، لیکن اللہ نے خیر سے گزارا۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے پہلے اداکارہ سائرہ یوسف سے 2012 میں شادی کی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی نورے ہے۔

 تاہم، مارچ 2020 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی، جس کے بعد شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کی، اور ان سے بھی ان کی ایک بیٹی زہرہ ہے۔ دونوں پوتیوں کے بارے میں بہروز اور صفینہ کا کہنا تھا کہ نورے کم اظہار کرتی ہے، جبکہ زہرہ زیادہ چلبلی ہے۔

بہروز نے اپنی اہلیہ کی تربیت اور خاندان کو متحد رکھنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کی وجہ سے ہی خاندان مضبوط اور خوشحال ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!